ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی ملاقات موخرہوگئی۔
شافع حسین نے بتایا کہ چودھری شجاعت حسین پیر کو اسلام آباد جا رہے ہیں، نوازشریف کی پارٹی وفد کے ساتھ آج لاہور میں چودھری شجاعت حسین سے ملاقات شیڈول تھی۔ اب چودھری شجاعت حسین کی اسلام آباد میں لیگی قیادت اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی۔
نوازشریف اور چودھری شجاعت حسین کی ملاقات موخر
Feb 11, 2024 | 21:50 PM