ویب ڈیسک:تحریک انصاف کی قیادت نے نومتنخب آزاد ارکان کو پارٹی وفاداری کا حلف نامہ اور استعفے جمع کرانے کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں۔
تحریک انصاف کی طرف سے اپنی حمایت سے نومنتخب اراکین سے استعفے جمع کرانے کی بھی ہدایت کردی گئیں ،استعفے جمع کرانے کا مقصد آزاد اراکین کو وفاداری بدلنے سے روکنا ہے۔ پارٹی اعلی قیادت کی جانب سے احکامات پرعملدرآمد کا ٹاسک عمیر نیازی کو دیا گیا ہے۔