ویب ڈیسک:غزہ میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بیٹے حازم ہنیہ اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے غزہ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس سے عمارت مکمل طور پر تبا ہ ہوگئی۔ عمارت میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے کچھ افراد مقیم تھے۔ حملے میں اسماعیل ہنیہ کے بیٹے حازم ہنیہ کی شہادت کی غیر مصدقہ اطلاع ہے۔
حماس کی جانب سے ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں گئی اور نہ ہی اس حوالے سے اسماعیل ہنیہ کا کوئی بیان منظر عام پر آیا ہے جو اس وقت کسی نامعلوم پر مقیم ہیں۔
اسرائیلی بمباری، اسماعیل ہنیہ کے جواں سال بیٹے شہید
Feb 11, 2024 | 20:40 PM