ویب ڈیسک:حکومت سازی پر پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی۔
حکومت سازی کی پیشکش پر آصف زرداری کاکہنا ہے کہ عوام مایوس نہ ہوملکرملک بچائیں گے۔ن لیگ اکثریتی جماعت ہے،مینڈیٹ کااحترام کرتے ہیں۔
صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کی زیرقیادت وفد کی بلاول ہاؤس آمد،سابق صدر آصف زرداری،بلاول بھٹو سےملاقات میں حکومت سازی پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
پیپلزپارٹی کی قیادت نے ن لیگ کوجواب میں کہا کہ حکومت سازی میں تعاون کے حوالے سے آپ کی پیش کش پر کل سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تبادلہ خیال ہوگا۔
مسلم لیگ ن کے وفد میں اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق، احسن اقبال، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، ملک احمد خان، مریم اورنگزیب اور شزا فاطمہ شامل تھیں۔
صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کی زیرقیادت وفد کا بلاول ہاؤس پہنچنے پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے استقبال کیا۔لیگی اور پیپلزپارٹی قیادت کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کردیاگیا۔
اعلامیہ کے مطابق آصف علی زرداری،بلاول بھٹو ،شہبازشریف ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی بات چیت کیاگیا۔
دونوں جماعتوں کے قائدین نے ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کے لئے سیاسی تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔ڈونوں جماعتوں نے صورتحال پر مشاورت کی اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔
پیپلزپارٹی کی قیادت نے کہا کہ عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔سلم لیگ ن کی تجاویز کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سامنے رکھیں گے۔