ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن نے ایک اور آزاد امیدوار کی بڑی وکٹ حاصل کرلی ۔
تفصلات کے مطابق لاہور سے لیگی امیدوار شیخ روحیل اصغر کو شکست دینے والے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اور پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری وسیم قادر نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ۔
نومنتخب رکن قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز سے ملاقات کرکے نوازشریف پرمکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے شمولیت اختیار کی۔لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر بھی موجود تھے۔
وسیم قادرکاکہنا تھا کہ حلقہ کے عوام اور دوستوں کی مشاورت سے ن لیگ میں شامل ہورہاہے۔