ایک نیوز:امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نےکہاہےکہ بڑی ذمہ داری سےکہتاہوں کےایم کیوایم کسی حلقےیا پولنگ اسٹیشن سےکامیاب نہیں ہوئی۔
تفصیلات کےمطابق امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کااحتجاجی دھرنےسےخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ عام انتخابات کےنتائج میں تبدیلی کرکےایساشرمناک کھیل کھیلاگیاہےکہ بڑےسےبڑاآمربھی شرماجائے،ایک بارپھرایم کیوایم کودندھالی کرکےجتوایاگیاجس نےشہرمیں دہشت گردی کی آگ کوبھڑکایا۔
حافظ نعیم الرحمان کامزیدکہناتھاکہ ہمارےبھائیوں،ماؤں اوربہنوں نےجعلی ووٹوں کوبھگتانےوالوں کوپکڑااس کےباوجودہارےامیدواروں کوبڑی تعدادمیں ووٹ ڈالےگئے،ہمارےامیدواروں کوفارم45نہ دینےکی کوشش کی گئی،ہمارےامیدواروں کےپولنگ ایجنٹس نےفارم45کےحصول کواولین ترجیح بنایا،جس کی بنیادپرہم دعویٰ کرتےہیں کہ جیت ہماری ہوئی ہے۔
رہنماجماعت اسلام کاکہناتھاکہ فارم 45کےمطابق ہمارےامیدواروں نےکامیابی حاصل کی بڑی ذمہ داری سےکہتاہوں کسی ایک حلقےیاپولنگ اسٹیشن سےایم کیوایم کامیاب نہیں ہوئی،ہم ہرپلیٹ فارم پران کےخلاف احتجاج کریں گے،دھرنےدیں گے۔
بڑی ذمہ داری سےکہتاہوں ایم کیوایم کامیاب نہیں ہوئی، نعیم الرحمان
Feb 11, 2024 | 19:05 PM