کٹھ پتلی وزیراعلیٰ لانےکیلئےتمام پارٹیوں کوپارلیمان سےباہررکھاگیا،ایمل ولی

Feb 11, 2024 | 18:18 PM

ایک نیوز:رہنمااےاین پی ایمل ولی خان نےکہاہےکہ کٹھ پتلی وزیراعلیٰ لانےکیلئےتمام پارٹیوں کوپارلیمان سےباہررکھاگیا۔
تفصیلات کےمطابق رہنمااےاین پی ایمل ولی خان کاپشاورمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ انتخابات کےنتائج روزاول سےواضح تھے،پہلےاعلان کیاجارہاتھاکہ وزیراعلیٰ کون ہوگا،کٹھ پتلی وزیراعلیٰ لانےکیلئےتمام پارٹی رہنماؤں کوپارلیمان سےباہررکھاگیا۔
ایمل ولی خان کامزیدکہناتھاکہ آج سےہماراہرقدم عوام کی حکمرانی قائم کرنےکیلئےہوگا،ایسےشخص کواسمبلی پہنچایاگیاجوچل بھی نہیں سکتا،کےپی سےآزادامیدواروں کوجتوایاگیا۔

مزیدخبریں