ویب ڈیسک:صومالیہ کے فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔
عرب میڈیا کے مطابق صومالیہ میں گورڈون فوجی اڈے پر اُس وقت حملہ کی گیا جب وہاں اہلکار نماز پڑھ رہے تھے۔ ان اہلکاروں میں مقامی فوجیوں کے ساتھ غیر ملکی فوجی بھی شامل تھی جو صومالیہ کی فوجیوں کو ٹریننگ دینے آئے تھے۔
صومالی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور گھات لگائے بیٹھے تھے اور اپنی کارروائی کے لیے ایسا وقت چنا جب اہلکاروں کی اکثریت نماز میں مشغول ہوتی ہے۔
شدت پسند تنظیم الشباب نے گورڈون فوجی بیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے فوجی مرکز کو نشانہ بنایا۔ اپنی سرزمین کسی اور کو قبول نہیں کریں گے۔