پاکستان کی صومالیہ میں فوجی اڈے پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

Feb 11, 2024 | 18:03 PM

ویب ڈیسک:ترجمان دفتر خارجہ  کاکہنا ہے کہ پاکستان موغادیشو, صومالیہ میں ایک فوجی اڈے پر گھناونے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ  کاکہنا ہے کہ دہشت گرد حملے میں متحدہ عرب امارات کے عسکری تربیت کنندگان اور زیر تربیت صومالیہ کے فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا, ہم متحدہ عرب امارات اور بحرین کی حکومتوں اور عوام اور متاثرین کے اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت پیش کرتے ہیں۔ہم تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان دہشت گردی کو اس کی تمام اشکال اور مظاہر میں مسترد کرتا ہے۔خارجہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صومالی حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے 

مزیدخبریں