ایک نیوز:کراچی کےسندھ گورنمنٹ ہسپتال میں سلنڈردھماکا کےنتیجےمیں5افرادجھلس کرزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق سندھ گورنمنٹ ہسپتال کےگراؤنڈفلورپرآکسیجن سلنڈرپھٹنےسےایمرجنسی وارڈمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
حکام کےمطابق سلنڈردھماکےکی وجہ سےآگ لگنےسے5افرادجھلس کرزخمی ہوگئے،زخمیوں کوفوری طورپرسول ہسپتال منتقل کردیاگیا،آگ پر فوری قابو پالیا گیا،دھواں بھر جانے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے۔
ایم ایس ڈاکٹرعتیق کاکہناہےکہ ایمرجنسی میں موجودطبی عملہ اورمریضوں کومحفوظ جگہ پرمنتقل کررہےہیں،آتشزدگی کےبعدہسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی ہے ۔
ایم ایس کامزیدکہناہےکہ میری چھٹی تھی ، ہسپتال پہنچ رہا ہوں، آگ لگنے کی ابھی تک وجہ سامنے نہیں آئی، معلوم کررہا ہوں۔