ایم کیوایم اورمسلم لیگ ن کےاجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پرآگئی

Feb 11, 2024 | 17:12 PM

ایک نیوز:ایم کیوایم پاکستان اورمسلم لیگ ن کےاجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پرآگئی۔
تفصیلات کےمطابق ملاقات میں مسلم لیگ ن کی طرف سےقائد میاں نواز شریف ،شہباز شریف،مریم نواز ،رانا ثنااللہ ،خواجہ سعید رفیق و دیگر بھی موجود تھے ،جبکہ ایم کیوایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی ،مصطفی کمال ،فاروق ستار اور گورنر سندھ بھی موجود تھے۔
ذرائع کےمطابق ایم کیو ایم نے نئی حکومت کا حصہ بننے سے قبل 3آئینی ترامیم سے متعلق اپنی شرائط واضح کر دیں ،شہری اور ضلعی حکومت کو وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرح آئینی تحفظ ملنا چاہئے،آئین میں ضلعی حکومتوں کو دیے جانے والے محکمے درج ہونے چاہئے ۔
ذرائع کےمطابق ملک میں عام انتخابات سے قبل بلدیاتی انتخابات کو ضروری قرار دیا جائے ،ایم کیو ایم نے تین نکاتی آئینی ترامیم کو اپنے منشور کا بھی حصہ بنایا تھا ،مسلم لیگ ن کی جانب سے ایم کیو ایم کی آئینی ترامیم سے اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کےمطابق دونوں جماعتوں نے ملکر چلنے کا فیصلہ کیا، مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کی جانب سے حکومت سازی کے مشاورتی عمل کیلئے مشترکہ کمیٹی بنائی جائے گی۔

مزیدخبریں