ایک نیوز:رہنما مسلم لیگ ن اعظم نذیرتارڑنےکہاہےکہ انتخابات کاعمل صاف اورشفاف رہا،کوئی معاملہ ڈھکاچھپانہیں،ایک جماعت کوانتخابی نتائج پرتحفظات ہیں۔
تفصیلات کےمطابق لاہورمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےرہنمامسلم لیگ ن اعظم نذیرتارڑکاکہناتھاکہ ایم کیوایم سےکچھ معاملات پربات ہوئی ہے،ایک جماعت کوانتخابی نتائج پرتحفظات ہیں،شورمچایاجارہاہےاورعدالتوں میں جانےکاکہاجارہاہے،ایک جماعت کوزیادہ تحفظات ہیں مگروہ کےپی میں ڈھول بجارہی ہے،اس جماعت کاشیوہ ہےجھوٹ اتناپھیلاؤکہ سچ لگنےلگے۔
اعظم نذیرکامزیدکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کےبھی بہت سےمضبوط امیدوارہارےہیں، تحفظات ہمیں بھی ہیں لیکن ہم مینڈیٹ کااحترام کرتےہیں،ہم اپنےتحفظات عدالت کےسامنےرکھیں گے،مسلم لیگ ن پنجاب میں اکثریتی جماعت بن کرابھری ہے۔
رہنمامسلم لیگ ن کاکہناتھاکہ انتخابات کاعمل صاف اورشفاف رہا،کوئی معاملہ ڈھکاچھپانہیں،کچھ حلقےاتحادی جماعت آئی پی پی کی وجہ سےخالی چھوڑےتھے،بہت سےآزاداورپرانےساتھی ہم سےرابطےمیں ہیں۔