نوازشریف سے مطالبات اور حکومت سازی کے حوالےسے افواہیں درست نہیں ،خالد مقبول

Feb 11, 2024 | 16:21 PM

ایک نیوز:ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہماری لیگی قیادت سے ملاقات ہوئی ، نوازشریف سے مطالبات اور حکومت سازی کے حوالے افواہیں درست نہیں ۔
تفصیلات کےمطابق نوازشریف سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ لاہور میں ن لیگ کی قیادت سے ملاقات ہوئی، بحران میں پھنسی ملکی صورتحال پر بات ہوئی،  حکومت سازی کے حوالے سے ساری باتیں درست نہیں، ہمارے درمیان مسائل اور ملک کو خطرات سے نکالنے کی بات ہوئی ہے۔
انتخابات میں چیلنجنگ صورتحال پیدا کردی ہے، سیاسی مفادات کو دور رکھ کر ملک کو بچانے کی ضرورت ہے، معاملہ اقتدار کا نہیں عوام کا ہے استحکام کا ہے۔

مزیدخبریں