ویب ڈیسک:ایران میں 9پاکستانیوں کے قتل کی تازہ افواہیں جھوٹی نکلیں، ترجمان دفتر خارجہ نےکہا کہ پرانی خبر کو نیا بنا کر پیش کیا جارہا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ایران میں 9 پاکستانیوں کے قتل کی تازہ افواہ کو فیک نیوز قرار دے دیا ، ممتاز زہرا بلوچ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر فیک نیوز الرٹ جاری کیا فیک نیوز الرٹ! انہوں نے کہا کہ یہ گزشتہ ماہ ایران میں نو پاکستانی شہریوں کی المناک موت کی پرانی خبروں کی ری سائیکلنگ ہے۔
ایران میں پاکستانیوں کے قتل کی افواہیں مسترد
Feb 11, 2024 | 16:03 PM