ایک نیوز:عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کے معاملے پر سابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو کو ایک بار پھر لاہور طلب کر لیا۔
تفصیلات کےمطابق عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کے معاملے پر سابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو کو ایک بار پھر لاہور طلب کر لیا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری حکومت سازی کیلئے مشاورت کریں گے ،چیئرمین پیپلز پارٹی کل ہی لاہور سے اسلام آباد گئے تھے پیپلز پارٹی کا سی ای سی کا اجلاس بارہ فروری کو اسلام آباد میں ہو گا۔