ایک نیوز:رہنمامسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ پنجاب میں بغیرکسی اتحادکےحکومت بنائیں گے،جعلی فارم47سوشل میڈیاپرگردش کررہےہیں۔
لاہورمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےرہنمامسلم لیگ(ن)عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ انتخابات میں عوام نےمسلم لیگ ن پربھرپوراعتمادکااظہارکیا، عوام نےانتخابات میں ترقی کےایجنڈےکوووٹ دیا،مسلم لیگ ن اکثریتی جماعت بن کرابھری ہے۔
لیگی رہنماکامزیدکہناتھاکہ جعلی فارم47سوشل میڈیاپرگردش کررہےہیں،بیرسٹرگوہرمخالف آزادامیدواروں کوبھی اپنےکھاتےمیں ڈال رہےہیں،مسلم لیگ ن جھوٹ اورفسادکی سیاست پریقین نہیں رکھتی،پنجاب میں بغیرکسی اتحادکےحکومت بنائیں گے۔

کیپشن: Uzma Bukhari will form a government in Punjab without any alliance