ایک نیوز:لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی اورجی ڈی اےکےحمایتیوں میں فائرنگ کےنتیجےمیں پولیس اہلکارسمیت تین افرادجاں بحق اورتین زخمی ہوگئے،وزیراعلیٰ نےآئی جی سےرپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کےمطابق لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو میں انتخابی بینرزپھاڑنےپرجی ڈی اےاورپیپلزپارٹی کےحمایتیوں میں جھگڑاہوگیا،فائرنگ سےتین افرادجاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق بینرزپھاڑنےپر دوگروپوں میں لڑائی پرتشددواقعہ میں تبدیل ہوگئی، دونوں گروپوں کی جانب سے فائرنگ اور لاٹھیوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔جس کےنتیجےمیں چھ افرادزخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق زخمیوں کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیاجس میں اےایس آئی سمیت تین افرادزخموں کی تاب نہ لاتےہوئےہسپتال میں دم توڑگئے،جاں بحق افرادمیں اےایس آئی سلطان شاہ،شہری عمران ڈاھانی اورحسن چانڈیوشامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ رات دیر سے شروع ہوا اور علاقہ میدان جنگ بن گیا،علاقے میں تاحال صورتحال کشیدہ ہے، پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے اور حالات پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر)مقبول باقرنےلاڑکانہ میں فائرنگ کےدوران پولیس اہلکارسمیت تین افرادکےقتل پرافسوس کااظہارکرتےہوئے،ہلاکتوں کانوٹس لیااورآئی جی سندھ سےفوری طورپررپورٹ طلب کرلی۔