قومی اسمبلی کے تمام 266 حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول

 قومی اسمبلی کے تمام 266 حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول
کیپشن: قومی اسمبلی کے تمام 266 حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے تمام 266 حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ۔

تفصیلا ت کے مطابق آزار امید وار 101 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہیں جبکہ مسلم لیگ ن 75دوسرے اور پیپلز پارٹی 54 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ایم کیو ایم 17 ,جے یو آئی 4,پاکستان مسلم لیگ ق 3 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔ استحکامِ پاکستان اور بلوچستان نیشنل پارٹی 2 دو نشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی،مسلم لیگ ضیا، ایم ڈبلیو ایم ایک ایک نشست جیت سکے۔ این اے 88 خوشاب کا نتیجہ روک دیا گیا، این اے باجوڑ کی8 پولنگ ملتوی کی گئی۔