انتخابات میں دھاندلی کیخلاف تحریک انصاف کامختلف شہروں میں مظاہرہ

Feb 11, 2024 | 17:49 PM

ویب ڈیسک:تحریک انصاف کے کارکنوں کالاہور اور راولپنڈی میں انتخابات میں دھاندلی کیخلاف احتجاج،پولیس کی آنسوگیس کی شیلنگ،متعدد افراد کی حالت غیرہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور لاہور میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مختلف علاقوں میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج،پولیس نے درجنوں افراد کو گرفتارکر لیا ۔گرفتار ہونے والوں میں پی ٹی آئی کے امیدوار شہزاد فاروق بھی شامل ہیں ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے انتشار پسند عناصر اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

دوسری جانب راولپنڈی میں تحریک انصاف کے مظاہرین کومنتشرکرنےکیلئے پولیس کی آنسوگیس کی شیلنگ،متعدد افراد کی حالت غیرہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کیا۔پولیس کی جانب سے مظاہرین کومنتشرکرنے کیلئے آنسوگیس کی شیلنگ،مظاہرین بھی ڈٹ گئے۔پولیس نے مزید نفری بھی طلب کرلی۔

واضح رہے کہ  رہنما تحریک بیرسٹرگوہر نے کارکنوں کو احتجاج کی کال دی تھی 

تفصیلات کےمطابق بیرسٹر گوہر خان  کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کارکنان کو کہنا تھا کہ  پاکستان کے عوام نے بانی چیئرمین کے ”غلامی نامنظور“ کے ویژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ،8 فروری کو تمام تر مشکلات کے باوجود عوام گھروں سے نکلے لیکن ریٹرننگ افسران کے ذریعے انکا مینڈیٹ چُرانے اور نتائج کےساتھ چھیڑ چھاڑجمہوریت پر شب خون مارنے کی ناقابلِ قبول کوشش کی جارہی ہے۔ ایسی کوئی بھی کوشش ملک کیلئےسود مند ثابت ہوگی نہ ہی عوام اپنےووٹ کی بےحرمتی گوارا کریں گے۔

 

مزیدخبریں