ایک نیوز :پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایم کیوایم کے قائدین کے درمیان جاتی امرا میں اہم ملاقات ہوئی ،ملاقات میں سیاسی معاملات اور حکومت ساز ی پر بات چیت کی گئی ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور ایم کیوایم کی قیادت کے درمیان اہم سیاسی ملاقات ہوئی ، ملاقات تقریبا 50منٹ تک جاری رہی ، ایم کیوایم وفد کی قیادت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کررہے تھے ،مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف، مریم نواز اور دیگر لیگی رہنما بھی ملاقات میں شریک تھے ،ایم کیوایم وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال بھی شامل تھے ۔
ملاقات میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت ہوئی قبل ازیں رائیونڈ آمد پر مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف، صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ایم کیو ایم قائدین کا استقبال کیا۔