ویب ڈیسک :چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر سیاسی سرگرمیاں شروع ہوگئیؒں ۔
تفصیلات کےمطابق میاں نواز شریف کی آج چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کا امکان ہے ،نواز شریف آج چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ ظہور الہی روڈ آئیں گے ۔ نواز شریف کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات دوپہر کوہوگی۔نوازشریف چودھری شجاعت سے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لئے تعاون کی درخواست کریں گے ۔