نوازشریف کی شکست: این اے15 مانسہرہ کا نتیجہ چیلنج 

Feb 11, 2024 | 10:40 AM

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے این اے 15 مانسہرہ کا نتیجہ الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ مانسہرہ سے نواز شریف کامیاب ہوئے اس لیے ریٹرننگ افسر کا فارم 47 درست نہیں۔45 حلقوں میں نتائج تبدیل کرنے کا دعویٰ کرنے والوں نے 35 پنکچر کا الزام بھی لگایا تھا، الزام سے کچھ نہیں ہوتا نتائج کی تبدیلی ثابت کریں۔
واضح رہے کہ فارم 47 کے مطابق این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کو شکست ہوئی تھی جبکہ آزاد امیدوار گستاسب خان کامیاب ہوئے تھے۔

مزیدخبریں