ویب ڈیسک :ایک اور آزاد ممبر قومی اسمبلی مسلم لیگ ن میں شامل ہوگیا جس کے بعد ن لیگ میں شامل ہونیوالے آزاد امیدواروں کی تعداد چار ہوگئی ۔
تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی حلقہ NA-189 سے کامیاب آزاد امیدوار سردار شمشیر مزاری نے باضابطہ طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے تمام دوستوں کیساتھ مشاورت کی ہے مشاورت کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ہم ریاست کے ساتھ کھڑے ہوں گے ،ہم ریاست کے ہی وفادار ہیں ، ریاست کی بقا کی خاطر ہم ن لیگ کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔
قومی اسمبلی حلقہ NA-189 سے کامیاب آزاد امیدوار سردار شمشیر مزاری کا باضابطہ طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان۔#ElectionResults pic.twitter.com/7NEzQn25dl
— PMLN (@pmln_org) February 10, 2024
اس سے قبل عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشستیں جیتنے والے تین آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔این اے 54 ٹیکسلا سے آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ملک، این اے 48 سے کامیاب آزاد امیدوار راجہ خرم نواز اور بلوچستان کے حلقہ این اے 253 سے آزاد امیدوار میاں خان نے بھی ایک ویڈیو بیان میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔