ایک نیوز :آئی جی اسلام آباد کے خلاف پولیس لائنز ہیڈکوارٹر میں پولیس اہلکاروں نے احتجاج کیا ۔
تفصیلات کےمطابق پولیس لائنز ہیڈکوارٹر میں پولیس اہلکاروں نےاحتجاج اچانک پروموشن کورس روکے جانے پر کیا،پولیس اہلکاروں نے کہا ہےکہ 40 دن سے جاری کورس کو درمیان میں ختم کر دیا گیا،آئی جی نے سیاسی بھرتیوں کے لئے پروموشن کورس روکا،انسپکٹر، اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبل کے لئے پروموشن کورس دوسری بار روکا گیا۔