شیخ رشید کی رہائی کی روبکار جاری 

شیخ رشید کی رہائی کی روبکار جاری 
کیپشن: The process of releasing Sheikh Rasheed continues

ایک نیوز :ضمانت منظور ہونے کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی تھانہ مری میں درج کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں ضمانت منظور کرلی گئی تھی ۔مجسٹریٹ محمد ذیشان نے پچاس ہزار روپے کے مچلکوں پر شیخ رشید کی ضمانت منظورکر لی۔
کارسرکار میں مداخلت اور پولیس ملازمین کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر مری کے سول کورٹ نے شیخ رشید کی تھانہ مری میں درج مقدمے میں ضمانت منظورکر لی۔مری پولیس نے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا رکھا تھا۔ 

بتایا گیا ہے کہ شیخ رشید احمد کی جانب سے سردار عبدالرزاق خان اور سردار شہباز خان عدالت میں پیش ہوئے۔ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر دلائل کے بعد عدالت کے فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔

یاد رہے کہ تھانہ مری میں شیخ رشید کے خلاف اسلام آباد پولیس کی مدعیت میں 2 فروری کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ شیخ رشید پر گرفتاری کے دوران کار سرکار میں مداخلت، مزاحمت اور پولیس پر دھمکیوں کی دفعات درج کی گئی تھی۔


ضمانت کے بعد انہوں  نے ٹوئٹ کیا کہ الحمداللہ مری کی جعلی ایف آئی آر میں درخواست ضمانت منظور ہو گئی ہے۔