ایک نیوز :ممبر قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت کر لی۔
تفصیلات کےمطابق شائستہ پرویز ملک نے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ پارٹی کی شکر گزار ہوں کہ عزت سے نوازا لیکن ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کی ہے,پارٹی کی جانب سے پالیسی ایڈوائزر فار ویمن کی ذمہ داری کو احسن طریقے سے انجام دوں گی۔