شہبازگل نے رمیش کمار سے معافی مانگ لی 

Feb 11, 2023 | 18:25 PM

ایک نیوز :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہبازگل نے ڈاکٹر رمیش کمارسے معافی مانگ لی ۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہبازگل سے معافی مانگنے پہنچے اس موقع پر شہبازگل نے کہا کہ  مجھ پر درجنوں کیسز چل رہےہیں،میں نے جو کہا آپ کو اس سے تکلیف پہنچی ہوگی،مجھے افسوس ہوا جو بھی ہمارے درمیان ہوا، پاکستان میں اقلیتوں کے برابری کے حقوق ہیں۔


اس موقع پر رمیش کمار نے کہا کہ غلطی کا اعتراف کرنا اچھا ہے، ٹیلیویژن پر مجھے جو الفاظ کہے مجھے اس سے نقصان ہوا، آپ نے غلطی کا احساس کیا، جو گھر پر چل کر آئے اسے معاف کیاجاتاہے، جو ہتک عزت کا کیس کیاتھا اس کو ختم کرتاہوں، جب آپ کو احساس ہوگیا تو کیس کو ختم کرنا چاہیے، شہبازگِل نے گزشتہ سال رمیش کمار کو ٹیلیویژن شو پر بیٹھ کر نازیبا الفاظ استعمال کیےتھےجس پر رمیش کمار نے ہتک عزت کا دعوی دائر کیا تھا ۔

مزیدخبریں