ایک نیوز :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہبازگل نے ڈاکٹر رمیش کمارسے معافی مانگ لی ۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہبازگل سے معافی مانگنے پہنچے اس موقع پر شہبازگل نے کہا کہ مجھ پر درجنوں کیسز چل رہےہیں،میں نے جو کہا آپ کو اس سے تکلیف پہنچی ہوگی،مجھے افسوس ہوا جو بھی ہمارے درمیان ہوا، پاکستان میں اقلیتوں کے برابری کے حقوق ہیں۔
یوں تو میرے اوپر درجنوں کیسسز چل رہے ہیں۔ جن میں شریف خاندان، شاہد خاقان عباسی صاحب نے بھی ہتک عزت کے کیسز کئے ہیں۔جنہیں میں عدالت میں لڑوں گا۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 11, 2023
لیکن رمیش کمار اقلیت سے ہیں اس لئے میں آج ان کے پاس گیا ہوں کیونکہ میری جدوجہد طبقاتی لڑائی کی ہے اور میں کسی اقلیت سے لڑنا نہیں چاہتا pic.twitter.com/Z5YyCCfxIW
اس موقع پر رمیش کمار نے کہا کہ غلطی کا اعتراف کرنا اچھا ہے، ٹیلیویژن پر مجھے جو الفاظ کہے مجھے اس سے نقصان ہوا، آپ نے غلطی کا احساس کیا، جو گھر پر چل کر آئے اسے معاف کیاجاتاہے، جو ہتک عزت کا کیس کیاتھا اس کو ختم کرتاہوں، جب آپ کو احساس ہوگیا تو کیس کو ختم کرنا چاہیے، شہبازگِل نے گزشتہ سال رمیش کمار کو ٹیلیویژن شو پر بیٹھ کر نازیبا الفاظ استعمال کیےتھےجس پر رمیش کمار نے ہتک عزت کا دعوی دائر کیا تھا ۔