ایف آئی اے کا شوکت ترین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

شوکت ترین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
کیپشن: Decision to arrest Shaukat Tarin

ایک نیوز :آئی ایم ایف کے حوالے سے آڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے نے شوکت ترین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف کے حوالےسے شوکت ترین کی آڈیو لیک کے معاملے پرایف آئی اے نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں ، شوکت ترین کو آئندہ چند دنوں میں گرفتارکئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے کارروائی کیلئے  وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی ہے ۔ وزارت داخلہ سے شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت مانگی گئی ہے ۔
ایف آئی اے کے مطابق شوکت ترین کی گفتگو آئی ایم ایف سے ڈیل کو نقصان پہنچانے کیلئے تھی، شوکت ترین قومی مفادات اور سکیورٹی کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں شوکت ترین کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اُس وقت کے وزرائے خزانہ سے ٹیلی فونک بات چیت منظر عام پر آئی تھی۔جس میں آئی ایم ایف سے شکایت کرنے کو کہاگیا تھا ۔