ایک نیوز: شیرگڑھ میں درینہ دشمنی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو افراد قتل 1 خاتون شدید زخمی ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق تھانہ شیر گڑھ کی حدود میں پرانی دشمنی کا شاخسانہ فائرنگ سے دو افراد قتل اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ لڑائی اور فائرنگ کا واقعہ نواحی علاقہ 23 ون اے ایل میں پیش آیا۔دونوں پارٹیوں میں لڑکی کی لومیرج پر تنازعہ چل رہا تھا ۔کچھ عرصہ قبل 23 ون اے ایل کے بہاول شہزاد نے پسند کی شادی کی تھی۔لڑکی کے لواحقین لڑکی کو واپس لینے کے لیے آۓ تو لڑائی ہوگئی ۔دوران لڑائی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جب کہ ایک خاتونِ زخمی ہوگئی ۔زخمی خاتون رخسانہ سکول ٹیچر ہے جسے دوران ڈیوٹی فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
واضح رہے کہپنجاب کے شہر گوجرخان کے نواحی گاؤں میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی ہے جس میں دو خواتین کو قتل کر دیا گیا تھا۔ مقتولین کی شناخت سعدیہ اور عصمت شاہین کے ناموں سے ہوئی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم ملزمان نے سابقہ دشمنی کی وجہ فائرنگ کر کے خواتین کو قتل کیا تھا۔