ایک نیوز: پاک فضائیہ کا آئی ایل78 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ کے شہر ادانہ پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کا آئی ایل78 طیارہ پی اے ایف بیس لاہور سے خیمے اور دیگر اشیائے ضروریہ لے کر ترکیہ کے شہر ادانہ پہنچ گیا ہے۔ آئی ایل78 طیارہ پاکستان کے عوام کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ ترک بھائیوں کے لیے 16.5 ٹن امدادی سامان لے کر پہنچا ہے۔ پاک فضائیہ وزارت خارجہ اور ترکیہ میں پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ مل کر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ اسی ضمن میں 8پاکستانی مسافروں کو پاک فضائیہ کے اس آئی ایل78 طیارے پر وطن واپس پہنچایا جائے گا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-11/news-1676113966-2267.mp4
زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے پاکستان کی ریسکیو ٹیم ترکیہ ہیں۔ امدادی کاموں میں مصروف ریسکیو آفیسر دیبا شہناز کا کہناہے کہ ترکیہ آتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کردیا تھا اور ان کی ٹیم نے ملبے تلے دبی ایک خاتون کو زندہ حالت میں نکال لیا تھا۔دیبا شہناز کا کہنا تھا کہ جہاں بھی انسانی زندگی کے آثار ہوتے ہیں وہاں پاکستانی ٹیم جدید آلات استعمال کرکے امدادی آپریشن کرتی ہے۔دوسری جانب ترکیہ میں موجود پاکستانی شہری بھی امدادی کاموں میں پیش پیش ہیں جب کہ زلزلے کے مصیبت زدہ لوگوں کو مشکل وقت میں سہارا دینے کے لیے پاکستانی ریسکیو ٹیم دن رات کام کر رہی ہے۔
واضح رہے کہپاکستانی امریکن بزنس مین نے ترک زلزلہ کے متاثرین کے لئے 30 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ ترک میڈیا پر ایک پاکستانی امریکن بزنس مین کی تعریف کی جارہی ہے جو اپنا نام بتائے بغیر زلزلہ متاثرین کے لئے 30 ملین ڈالر کی رقم عطیہ کی ہے۔نجی ٹی وی چینل پر اینکر کی آواز یہ بتاتے ہوئے بھر آئی کہ ایک واشنگٹن امریکا میں واقع ترک سفارتخانے میں ایک پاکستانی بزنس آیا اور اپنا نام بتائے بغیر زلزلہ متاثرین کےلئے 30 ملین ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کرکے چلا گیا۔