سرکاری ہسپتالوں میں ایکسپائر ادویات کا استعمال

سرکاری ہسپتالوں میں ایکسپائر ادویات کا استعمال

ایک نیوز: مریضوں کے علاج معالجے بارے میں محکمہ صحت کی سنگین غفلت سامنے آ گئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں زائد المیعاد ادویات اور انجکشن کا استعمال کا انکشاف  ہو اہے۔  مانیٹرنگ اینڈ ایولیویشن ٹیموں نے مختلف سرکاری ہسپتالوں کے دورے  وزٹ کے دوران مختلف انجکشن ، ادویات اور سرجری والا دھاگہ زائد المیعاد پایا ہے۔ دوران آپریشن خون کے بہاو کو روکنے والا انجکیشن بھی زائد المیعاد پایا گیا ہے۔  اشیاء کے زائد المیعاد استعمال ہونے والے ہسپتالوں میں ٹی ایچ کیو بھوانہ ، لالیاں ، جڑانوالہ، تاندلیاوالا، چوبارہ، پپلاں اور کوٹ لوھراں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مبطا پتھالوجی لیبارٹری میں استعمال ہونے والا کیمکل بھی زائد مقدار میں استعمال ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ٹراما سنٹر پھول نگر سے زائد المعیاد ادویات اور سرجیکل گلوز بھی ملے ہیں۔ ، ٹراما سنٹر کے آپریشن تھیٹر سے دیگر اشیاء کی معیاد بھی ختم ہو چکی تھی۔  ٹی ایچ کیو پپلاں ہسپتال سے سرجری میں زخموں کو جوڑنے والا دھاگہ بھی زائد المیعاد ملا ہے اسکے علاوہ  آپریشن سے پہلے انفکیشن روکنے کے لیے استعمال ہونے والا انجکشن بھی زائد المعیاد نکلا ہے۔