اداروں کیخلاف اکسانے کا کیس، شہباز گل پر فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ

Feb 11, 2023 | 15:24 PM

ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیلئے بری خبر۔ عدالت نے بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے فیصلہ سناتے ہوئے شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔ 

عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما پر 27 فروری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ شہباز گل پر اداروں کے سربراہان کے خلاف اکسانے کے متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ ضمانت پر رہا ہیں۔ 

مزیدخبریں