ایک نیوز: موٹروے پولیس نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کردی ، لاکھوں روپے اور زیورات سے بھرا بیگ مالک کے حوالے کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے گمشدہ بیگ جس میں پانچ لاکھ روپے کے زیورات موجود تھے تلاش کر کے مالک کے حوالے کردیا۔ - تلہ گنگ کا رہائشی لاہور کی جانب سفر کرتے ہوئے بلکسر سے بس پر سوار ہوا تھا جہاں وہ اپنا بیگ بھول گیا۔کلر کا ہار کے قریب یاد آنے پر اس نے موٹروے پولیس سے مدد طلب کی ۔ موٹروے پولیس نے برق رفتاری سے کاروائی کرتے ہوئے موقع سے قریب ترین افسران کو موقع پر روانہ کیا ۔موقع پر روانہ ہونے والی ٹیم ، مسلسل مالک سے فون پر رابطہ رکھتے ہوئے موقع پر پہنچ کر بیگ تلاش کر لیا اوربیگ باحفاظت مالک کے حوالے ۔ جس پر مالک نے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔