ضمنی انتخاب، فاروق ستار کےکاغذات نامزدگی پراعتراض عائد

ضمنی انتخاب، فاروق ستار کےکاغذات نامزدگی پراعتراض عائد
کیپشن: ضمنی انتخاب، فاروق ستار کےکاغذات نامزدگی پراعتراض عائد

ایک نیوز: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 20 فروری مقرر کر دی گئی ہے،امیدواروں کی حتمی فہرست 21 فروری کو آویزاں کی جائے گی۔

ذرائع کاکہناہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری رک گئی ،فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی میں تجویز کنندہ حلقے کا نہیں۔فاروق ستار نے ریٹرننگ افسر سے 4 بجے تک مہلت طلب کرلی،قواعد کے تحت تجویز وتائید کنندہ کاحلقے کا ووٹر ہونا ضروری ہے ،فاروق ستار اگر اعتراض دور نہ کر سکے تو این اے 252 سے کاغذات مسترد ہو جائیں گے۔