ترکیہ زلزلہ: پاکستانی امریکن بزنس مین کی 30 ملین ڈالر کی امداد

Feb 11, 2023 | 13:20 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستانی امریکن بزنس مین نے ترک زلزلہ  کے متاثرین کے لئے 30 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق ترک میڈیا پر ایک پاکستانی امریکن بزنس مین کی تعریف کی جارہی ہے جس نے اپنا نام بتائے بغیر زلزلہ متاثرین کے لئے 30 ملین ڈالر کی رقم عطیہ کی ہے۔نجی ٹی وی چینل پر اینکر کی آواز یہ بتاتے ہوئے بھر آئی کہ واشنگٹن امریکا میں واقع ترک سفارتخانے میں ایک پاکستانی بزنس مین آیا اور اپنا نام بتائے بغیر زلزلہ متاثرین کےلئے 30 ملین ڈالر کی خطیر رقم خاموشی سے عطیہ کرکے چلا گیا۔

واضح رہے کہ ترکیہ  و شام میں  زلزلے کے سبب قیامت خیز تباہی ، عمارتیں منہدم ،ہلاکتیں22 ہزار سے تجاوز کرگئیں۔بدترین تباہی کے بعد ترکیہ کے متاثرہ علاقوں میں سکول ایک ہفتے کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔

  ترکیہ میں پہلے  زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔ترکیہ کے ساتھ ساتھ شام،عراق ،قبرص، یونان، اردن اور لبنان میں بھی جھٹکےمحسوس کئےگئے۔ شدید زلزلے کے سبب عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔  زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئےزلزلے کے باعث کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیربن گئیں،ملبے کے نیچے لوگ ابھی بھی دبے ہوئے ہیں۔ زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں غازیانٹپ صوبے کے علاقے نرداگی میں تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی۔ترکیہ کے 10 شہر متاثر ہوئے ہیں۔

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات سوا 4 بجے آیا، جب بیشتر لوگ سوئے ہوئے تھے۔زلزلے کے آفٹر شاکس ترکیے کے وسطی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے، جن کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی، آفٹر شاکس تقریباً 11 منٹ بعد محسوس کئے گئے۔ 

مزیدخبریں