کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر 7 روپے 30 پیسے سستا

Feb 11, 2023 | 13:00 PM

ایک نیوز: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ تھما رہا اور انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 7 روپے 30 پیسے کی کمی واقع ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈالر 276 روپے 58 پیسے سے کم ہوکر 269 روپے 28 پیسے تک پہنچ گیا۔ جمعرات کے روز ڈالر 2 روپے 82 پیسے سستا ہوا جبکہ جمعہ کو امریکی کرنسی کی قدر میں 1 روپے 23 پیسے کمی واقع ہوئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 روپے کی کمی سے 273 روپے میں ٹریڈ ہوا۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ مکمل ہونے کے بعد ڈالر مزید 10 سے 15 روپے کم ہو سکتا ہے۔ 

اسی طرح گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا۔ تاہم کاروباری ہفتے کے آخری روز منفی زون پر بند ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس میں 724 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ 

اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر اس ہفتے 1270 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ہنڈرڈانڈیکس 40 ہزار 471 پوائنٹس سے 41 ہزار 741 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ 

مزیدخبریں