حافظ آباد:لیبارٹری میں آتشزدگی سے جھلسنے والے 2 بھائی جان کی بازی ہار گئے

Feb 11, 2023 | 12:55 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: حافظ آباد میں آگ کے نتیجے میں جھلسنے والے دونوں سگے بھائی کئی دن زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا  رہنے کے بعدزندگی کی بازی ہارگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حافظ آباد میں چند روز قبل ڈاکخانہ روڈ پر ایک پرائیویٹ میڈیکل لیبارٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی آگ لگنے سے لیبارٹری میں کام کرنے والے اسسٹنٹ جنید اورقدیر بری طرح جھلس گئے تھے اور پوری بلڈنگ بھی جل گئی تھی۔  چند یوم زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دونوں سگے بھائی زندگی کی بازی ہارگئے۔

واضح رہے کہ پاکپتن کے نواحی گاوں چوک مرلے  میں بنی جھونپڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی تھی۔آتشزدگی سے 20سالہ محنت کش امیر جھلس کر جان کی بازی ہار گیا تھا۔ریسکیو کا کہنا تھا کہ جھونپڑی میں آگ الصبح لگی۔محنت کش امیرجھونپڑی میں سورہا تھا کہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی  جس کی وجہ سے محنت کش جھلس کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

کراچی میں بھی منگھوپیر کٹی پہاڑی کے علاقے اسلامیہ کالونی میں جھونپڑی میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے۔منگھو پیر کے علاقے اسلامیہ کالونی میں جھونپڑی میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر زخمی ہو گئے تھے، جنہیں فوری طور پر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا تاہم تینوں بچے جانبر نہ ہو سکے۔  آگ لگنے کے واقعے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ اقصی، 5 سالہ عظمی اور 7 سالہ محمد شامل تھے۔ 

مزیدخبریں