روجھان:تھانہ بنگلہ اچھا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نہم کلاس کے طالب علم اشفاق علی کا بازیاب کروا لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق طالب علم کو گزشتہ روز مسلح ڈاکوں نے تھانے کےقریب سے اغوا کیا تھا،جس پر ڈی پی او راجن پور ٹیمیں تشکیل دے کر بچے کو بازیاب کروالیاہے۔ بچے کی بازیابی پربچے کے والد نے بنگلہ اچھا پولیس اور ڈی پی او راجن پور کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او راجن پور ناصر سیال کا کہناہے کہ پولیس ہر دم عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیئے کوشاں ہے۔ روجھان بنگلہ اچھا میں نہم کلاس کا طالب علم اشفاق علی اغوا ہو گیا تھا۔ مسلح موٹر سائیکل سواروں نے تھانہ کے قریب سے لڑکے کو اغوا کیاتھا۔
واضح رہے کہ شیخوپورہ کے علاقے تھانہ اے ڈویژن کے علاقے میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ دندناتے ڈاکو بچوں کو بھی لوٹنے لگ گئے ہیں موٹر سائیکل سوار 4 مسلح ڈاکوں نے 6 طالب علموں کو لوٹ لیا تھا۔ڈاکو طالب علموں کے بیگ کھول کر تلاشی لیتے رہے ہیں ڈاکوں نے طالب علموں سے 74 ہزار نقدی 6 موبائل فون چھین لئےمری ٹرپ پر گئےطالب علم واپس گھروں کو آ رہے تھے کہ ڈاکوں کے ہتھے چڑھ گئے تھے۔
طالب علموں کا کہنا تھا کہ 15 پر کال کی مگر تھانہ اے ڈویژن پولیس نہ پہنچی طالب علموں نے ڈاکوں اور پولیس کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ پھول نگر میں بھی دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں ڈاکوؤں نے یونیورسٹی جاتے دو دوستوں کو لوٹ لیا۔ جڑانوالہ کا رہائشی تابش اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر سے یونیورسٹی لاہور جارہاتھا کہ جب وہ سہ پہر 4بجے پھول نگر لمبے جاگیر بائی پاس پر پہنچے تو پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ڈاکوؤں نے ان کو گن پوائنٹ پر روک کر ان سے نقدی 12ہزار روپے اور دو عدد موبائل فونز چھین لئے اور جاتے ہوئے موٹر سائیکل کی چابی بھی ساتھ لے گئے۔