برائلر گوشت 609 روپے فی کلو میں فروخت

برائلر گوشت 609 روپے فی کلو میں فروخت
کیپشن: Broiler meat sold at Rs 609 per kg(file photo)

ایک نیوز: پاکستان میں تاریخی مہنگائی کے بعد برائلر گوشت کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ لاہور میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 609 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ آج 12 سبزیاں اور 5 پھلوں کی قیمت میں اضافہ بھی ہوا۔ روز بڑھتی قیمتوں سے شہری بلبلا اٹھے۔

مہنگائی کا عفریت شہریوں کی قوت خرید کو نگلنے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ جس کے بعدشہریوں کیلئے سفید پوشی کا بھرم رکھنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ تنخواہ بڑھی نہیں اور مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے۔

عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مہنگائی میں ملوث مافیا کےخلاف سخت ایکشن لے کیونکہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو معاملات زندگی بری طرح متاثر ہوجائیں گے۔ 

دوسری جانب مارکیٹ میں لیموں، پالک، میتھی، آلو، گوبھی، سبز مرچ بھی مہنگی ہو گئی۔ کھجور، کینو، کیلا اور پیپیتا بھی مہنگے ہو گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے شہریوں کیلئے دو وقت کی روٹی بھی عزت سے کھانا مشکل ہوتا جارہا ہے۔