جہلم: 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ نما شخص گرفتار

جہلم: 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ نما شخص گرفتار

ایک نیوز : جہلم میں 6 سالہ بچی کیساتھ  مبینہ زیادتی کا معاملہ پیش آیا  جس میں ملزم نے بچی کو گھر میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق  جہلم میں ظلم کی انتہا ہو گی درندہ نما شخص نے ایک اور کلی کو مسل کر رکھ دیا ۔جہلم میں چھ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے ملزم فرقان نے متاثرہ بچی کو اپنے گھر میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ بچی کے ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے تھانہ دینہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ  جلال پور بھٹیاں کمسن بچی کیساتھ زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا۔  جلال پور بھٹیاں کے علاقہ سندھواں تارڑ میں 3 سالہ کمسن بچی کیساتھ  زیادتی کا مقدمہ پیش آیا تھا۔

 چونیاں کے نواحی گاؤں دربار شیخ علم دین میں بھی 18 سالہ لڑکی سےگاؤں کے اوباش شان کی مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔مقدمہ کے متن کے مطابق جمیل ملزم بچی کو ورغلا پھسلا کر قریبی مال مویشی کی حویلی میں لے جا کر زیادتی کرتا تھا۔اہلخانہ کی تلاش پر ملزم جمیل بچی کو چھوڑ کر جائے واقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

گوجرانوالہ میں  انسانیت شرما گئی ،گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ  میں گیارہ سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ۔  گیارہ سالہ وسیم کو تین روز قبل دو ملزمان نے اغوا کیا گیا تھاملزموں نے وسیم کی لاش نہر میں بہادی تھی۔بچے کے ورثاء کا کہنا تھا کہ پولیس نے روایتی بے حسی اور غفلت کا مظاہرہ کیا پولیس نے نہ تو بچے کے اغواء کا مقدمہ درج کیا اور نہ ہی کوئی کارروائی کی گئی۔