کوٹلی لوہاراں: پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 3ملزمان گرفتار

Feb 11, 2023 | 11:56 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کوٹلی لوہاراں پولیس نے پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان سمیت 600 پتنگیں برآمد کر لی ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او کوٹلی لوہاراں ملک ندیم منور نے ڈی پی او کی ہدایات اور ڈی ایس پی صدر سرکل کی نگرانی میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاوٴن کرتے ہوئے کوٹلی لوہاراں مشرقی کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کی شناخت فیضان حیدر،  سبحان علی اور ارسلان  حمید کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کو  پپتنگوں سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انکے قبضہ سے چھ سو پتنگیں برآمد کر لیں  گئی ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات جوڈیشل کر دیا ہے۔ اس موقع پر ایس ایچ او ملک ندیم منور کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی جرائم پیشہ افراد نئی نسل کو تباہ و برباد کرنے سے باز آجائیں ورنہ جیل انکا مقدر ہوگی۔

واضح رہے کہ  راولپنڈی پولیس نےپتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے7  ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔   ملزمان سے 600سے زائد پتنگیں اور14 ڈوریں برآمد کی گئی تھی۔ راولپنڈی سول لائن پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے03ملزمان شہروز،احمد اور عدیل سے300پتنگیں اور06ڈوریں کی ۔ بنی پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے ملزم طیب سے50پتنگیں اور02ڈوریں  جبکہ  ملزم احمد سے45پتنگیں اور02ڈوریں برآمد کی تھی۔  نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسنین سے 150پتنگیں اور02 ڈوریں اور ملزم گلفام سے60پتنگیں اور 02ڈوریں برآمد کی تھی۔ راولپنڈی پولیس کا کہناتھا کہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی جیسے غیر قانونی فعل میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔ 

مزیدخبریں