ایک نیوز: تھانہ سٹی خانپور پولیس نے واردات کے بعد ملزمان کے فرار کی کوشش ناکام بنادی ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیاہے۔
رپورٹ کے مطابق تھانہ سٹی خانپور کی حدود پل شمس آباد کے قریب پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق 15 کی کال پر پولیس کا بروقت کارروائی کرتے ہوئےملزمان کے فرار کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس تعاقب پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور کراس فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 2 ڈاکو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
گرفتار ملزم کے قبضہ سے پولیس کو مطلوب ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل، اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بوربھی برآمد ہوئی ہے۔ دریافت پر گرفتار ملزم کی شناخت حامد عرف کالیا پتافی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کو ہسپتال منتقل کر کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک کرتے ہوئے کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔
ڈی ایس پی خانپور کے مطابق عوام کی جان ومال کی حفاظت اور انسداد جرائم کی خاطر پولیس ہمہ وقت الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔پولیس کے بروقت ریسپانس پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔