ایک نیوز : برطانیہ کے گریٹ یار ماؤتھ (Great Yarmouth) قصبے میں دوسری جنگ عظیم کے دوران کا ایک بم ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا۔
رپورٹ کے مطابق دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز میلوں دور تک سنائی دی۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے بتایا گیا کہ جب یہ دھماکہ ہوا تو 24 کلومیٹر دور تک عمارتوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نورفوک پولیس نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ اس بم دھماکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ گریٹ یارموتھ میں دو گیس پائپوں کے قریب دوسری جنگ عظیم کا ایک بم ملا تھا۔ جس کے بعد ایمرجنسی ٹیموں نے عمارتوں سے لوگوں کو باہر نکالا اور بم کو ناکارہ بنانے کے لیے سڑک کو مکمل طور پر بلاک کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بم کو ناکارہ بنانے کے لیے کام شروع کر دیا گیا تھا لیکن کچھ ہی وقت کے بعد ڈیوائس پھٹنے سے دھماکہ ہو گیا جس کی ویڈیو کیمرے میں قید ہوگئی۔نورفولک پولیس کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، 'گریٹ یار ماؤتھ میں بم کو ناکارہ بنانے کے کام کے دوران دھماکہ ہوا اور ہمارے ڈرون نے اس لمحے کو قید کر لیا۔ ہم تصدیق کر سکتے ہیں کہ اس دھماکہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
The unexploded bomb in #GreatYarmouth detonated earlier during work to disarm it. Our drone captured the moment. We can confirm that no one was injured. Public safety has been at the heart of our decision making all the way through this operation, which we know has been lengthy. pic.twitter.com/9SaeYmHkrb
— Norfolk Police (@NorfolkPolice) February 10, 2023