ایک نیوز: فیروزوالہ میں کوٹ پنڈی داس ڈکیت گینگ کا سرغنہ دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈکیت زاہد ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہے، ڈاکو ایک گھر میں واردات کر رہے تھے کہ گھر والوں نے شور مچایا جس کے بعد گاؤں والے اکٹھے ہو گئے اور ڈاکوؤں کو گھیر لیا۔ جس کے بعد ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ گاؤں والو نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا جبکہ دوڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پکڑنے جانے والے ڈاکو زاہد نے اپنے فرار ساتھیوں کے نام شاہد اور نمبردار بتائے ہیں۔ پکڑے جانے والے ڈاکو سے اسلحہ برآمد ہواہے۔ پکڑے جانے والے ڈاکو کو عوام نے درگت بنا کر پولیس تھانہ فیکٹری ائریا کے حوالے کر دیا ہے۔
دوسری جانب فیروزوالہ قیصر ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیاہے۔ مقتول کی شناخت اعجازِ احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول اعجاز احمد ولد محمود مصطفیٰ آباد مقبرہ جہانگیر شاہدرہ ٹاؤن کا رہائشی بتایا جا رہا ہےتھانہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔
مظفرگڑھ تھانہ روہیلانوالی میں بھی بدنام زمانہ بین الاضلاعی ندیما چدھڑ ڈکیٹ گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار ہو گیاہے۔ ڈاکوں سے 27لاکھ کا مال مسروقہ، طلائی زیورات ،پسٹل،کمبل، کلاشنکوف اور گولیاں برآمد ہوئی ہے۔
مظفرگڑھ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ رضا صفدر کاظمی کی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر سرکل محمد رضوان خان نے ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی عصمت عباس کے ہمراہ پریس کانفرنس منعقد کی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے سرغنہ ندیما چدھڑ ,کو ساتھی فیاض عرف مکھنی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان سے 27 لاکھ 40000 کا مال مسروقہ ،طلائی زیورات،ایئرکنڈیشنڈ،کمبل، پوسٹل،کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔
ڈی ایس پی نے بتایا کہ انکی نگرانی میں تھانہ روہیلانوالی پولیس نے دن رات محنت کرکے مختلف اضلاع میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے گینگ سرغنہ ندیم چدھڑ اور ساتھی فیاض مکھنی کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کیاہے ۔پولیس کی اہم کامیاب کارروائی پر متاثرہ شہریوں نے پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیااور ڈی ایس پی صدرسرکل محمد رضوان خان اور پولیس ٹیم کو پھولوں کے ہار پہناے۔