ایک نیوز: رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایسی احمقانہ پالیسیوں پر ضد کر کے ملک کی سالمیت کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے لکھا کہ ملک میں انتخابات کروا کر حکومت منتخب لوگوں کو ٹرانسفر کی جائے، ملک کے مستقبل سے کھیلنا بند ہونا چاہیے۔
ایسی احمقانہ پالیسیوں پر ضد کر کے ملک کی سالمیت کو داؤُپر لگایا جا رہا ہے ملک میں انتخابات کروا کے حکومت منتخب لوگوں کو ٹرانسفر کی جائے ملک کے مستقبل سے کھیلنا بند ہونا چاہئے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 11, 2023
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پی ڈی ایم حکومت کو دوام دینے کیلئے معاشی ایمرجنسی لگانے کی گفتگو ہو رہی ہے اس کے شدید سکیورٹی اثرات مرتب ہوں گے، ہمارا ایٹمی پروگرام دشمنوں کے پروپیگنڈے کا مرکز ہوگا اور ہماری آزادی محض رسمی ہوگی۔