ڈیرہ غازی خان: ٹرالر اور کار میں تصادم ،5 افرادجاں بحق

Feb 11, 2023 | 11:09 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ڈیرہ غازی خان میں کار اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈی جی خان انڈس ہائی وے پر پیش آیا جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تھے اور ان کا تعلق دری ڈھولے والے سے ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور فرار ہو گیا ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا  ہے۔ 

مزیدخبریں