ایک نیوز:لاہور کی سپیشل سینٹرل کورٹ نے شہباز شریف فیملی کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس ک سمارت ۔ عدالت نے سلیمان شہباز سمیت ملزمان کی بریت پر وکلا کو بحث کے لیے طلب کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل نے شوگر مل کے ذریعے 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی،سلیمان شہباز اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کروائی،ایف آئی کی جانب سے نئی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔سلیمان شہباز کے وکیل نے نئی رپورٹ کے مطابق تیاری کے لیے مہلت کی استدعا کردی۔
امجد پرویز نے بتایا کہ رپورٹ میں گواہان 131 ہو گئے ہیں،ان کے بیانات کے حوالے سے کوئی چیز ساتھ نہیں ہے،عدالت رپورٹ پڑھ کے دلائل دینے کی لیے سماعت ملتوی کرے۔
عدالت نے سماعت 4مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی اے کو گواہان سے متعلق تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے سلیمان شہباز سمیت ملزمان کی بریت پر وکلا کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔