کراچی: اندھی گولی لگنے سے6 سالہ بچہ جاں بحق

Feb 11, 2023 | 10:22 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کراچی کے علاقے قیوم آباد پُل کے قریب مبینہ طورپر نامعلوم سمت سے گولی لگنےسے چھ سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ بچہ کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بچے کے والد عبد الرؤف کاکہناہے کہ ان کا بیٹا عبدالغنی اہلخانہ کےہمراہ گاڑی میں سوار تھا کہ اسی دوران اچانک گولی ہائی روف گاڑی کاشیشہ توڑکر پچھلی سیٹ پر بیٹھے بچےکو لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

بچے کے والد نے بتایا کہ واقعہ رات 11 بجے پیش آیا۔ہم میڈیکل سینٹر سے مہران ٹاؤن جا رہے تھے کہ اچانک فائرنگ کی آواز آئی اور بچے کی چیخ سنائی دی۔ فائرنگ کرتے ہوئے کسی کو نہیں دیکھا، بیٹا جیسے ہی زخمی ہوا اسے گاڑی میں آگے بٹھا کر ہسپتال لے آیا لیکن وہ جان کی بازی ہار گیا۔والد کے مطابق وہ بطور ڈرائیور ملازمت کرتے ہیں اورگاڑی میں پوری فیملی موجود تھی۔

متوفی بچہ پانچ بہن بھائیوں میں سب سےبڑاتھا۔جناح اسپتال میں قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالےکر دیاہے۔ لواحقین کی جانب سے بچےکی لاش کو تدفین کے لیے آبائی علاقے نوشہروفیروز منتقل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق گولی لگنے کا واقعہ قیوم آباد پمپ کے قریب پیش آیا  اور زخمی بچہ عبدالغنی ہسپتال پہنچنے پر دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں