سوزوکی نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 41 ہزار تک اضافہ کردیا

Feb 11, 2023 | 09:58 AM

ایک نیوز: پاک سوزوکی موٹر کمپنی (پی ایس ایم سی) نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سوزوکی کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کوئی جواز تو نہیں پیش کیا گیا لیکن گزشتہ 16 دنوں میں یہ دوسری مرتبہ ہے جب موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 41 ہزار روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا لیکن ایک 3ایس ڈیلر نے قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کردی ہے۔ جس کے مطابق کمپنی نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ 

موٹرسائیکلوں کی نئی قیمتوں کا فوری اطلاق ہوگا:


یاد رہے کہ پاکستان میں شہریوں کی اکثریت اب سوزوکی موٹرسائیکل خریدنے کی سکت نہیں رکھتی جس کی وجہ اس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔ قیمتوں کے اعتبار سے پاکستانیوں کا پہلا انتخاب چائنہ کی موٹرسائیکل بنتا جارہا ہے۔ تاہم ان کی بھی ری سیل ویلیو نہ ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔ 

انڈسٹری رپورٹس کے مطابق پاکستان میں 90 فیصد موٹرسائیکل مقامی سطح پر تیار ہورہی ہیں لیکن اس تیاری کا فائدہ عوام تک پہنچتا نظر نہیں آرہا۔ 

مزیدخبریں